کچھ لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMکچھ لوگ بڑی ہوشیاری کرتے ہیں
دکھانےکے لیے پرہیز گاری کرتےہیں
زندگی میں ایسے دوست بھی ملےہیں
جو بات بات پہ اداکاری کرتے ہیں
ہم نے تو اپنے مشاہدے کی بات کی ہے
یہ نا سمجھنا کے بات تمہاری کرتے ہیں
جواحساسات کو صفحہ قرطاس پہ لانا چاہیں
وہی عظیم لوگ تو شاعری کرتےہیں
ہم جب باتیں کرنےکےموڈ میں ہوں
اصغر جی پھر سبھی باتیں پیاری کرتے ہیں
More General Poetry






