کچھ کہنے کی جسارت کر رہی ہوں

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USA

کچھ کہنے کی جسارت کر رہی ہوں
فریاد اشکوں کی زبان سے بیان کرہی ہوں

دل پگھل جائے انکا ممکن تو نہیں ویسے
حال دل پتھر کی چٹان سے بیان کر رہی ہوں

آگہی کا روگ لگا ہے جب سے مجھے تو
درد کی ہر پرت کھول کر ان سے بیان کرہی ہوں

کہانی یہ میری پڑھ نہ پایا تھا اب تک کوئی
آج اسے سر محفل سب سے بیان کر رہی ہوں

انا کے بت کو گرا کر خودی کو مٹا کر اپنی
جینے کے نئے انداز کو ان سے بیان کر رہی ہوں

Rate it:
Views: 486
27 May, 2015