کھوج رہا ہوں

Poet: Asrar Ahmad Adraak By: Asrar Ahmad Adraak, Rawalpindi

کھوج رہا ہوں اپنا شرف میں کب سے
صحرا میں ہوا ہوں برف میں کب سے

تجھے چاہنے پا لینے کا وعدہ کر کے
ہو چکا ہوں خدایا منحرف میں کب سے

شناسائی اک بھولا بسرا خواب ہے
ہو چکا ہوں لوگوں بے مصرف میں کب سے

تیری تیر اندازی کیا بگاڑ لے گی
اب ہو چکا ہوں تیری طرف میں کب سے

مٹی کی اک ڈھیری پر لکھا ہے اک نام
ہو چکا ہوں فقط اک حرف میں کب سے
 

Rate it:
Views: 352
01 Jul, 2009