Add Poetry

کہانیاں تم لکھتے رہتے ہو

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi


افسانہ اور یہ کہانیاں تم لکھتے رہتے ہو
تمہاری ہی ہیں نادانیاں تم لکھتے رہتے ہو

لکھو زرا کچھ اور تھوڑا سا کرو غور
تمہاری ہیں یہ پرچھائیاں تم لکھتے رہتے ہو

کس کو ہے سنانا کس کو پڑھانا ہے
عروج و زوال رُسوائیاں تم لکھتے رہتے ہو

نیا ہے انداز اور کچھ کچھ پُرانا ہے
خوشی غم اُداسیاں تم لکھتے رہتے ہو

وقت یہ رُکتا نہیں قلم یہ تھکتا نہیں
بچپن پچپن جوانیاں تم لکھتے رہتے ہو

فانی فنا اپنی جگہ بقا بھی ہے نعمان
بڑھتی ہیں اور رعنائیاں تم لکھتے رہتے ہو

Rate it:
Views: 312
12 Mar, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets