کس قدر غم گین چہرہ ہے زندگی کا جھریوں بھرا آنسوؤں سے اٹا اداسی کا نغمہ گنگناتا ہوا موت کا نوحہ سناتا ہوا جینے کی سزا بُھگتتے لوگ اک دن مرجاتے ہیں! کیا عجب المیہ ہے زندگی سے ہارے لوگ مر کر ایک ہو جاتے ہیں سب بد نیک ہو جاتے ہیں