کہاں اب لذت فکر رسا ہے
Poet: Meer Aftekhar By: uzma ahmad, Lahoreکہاں اب لذت فکر رسا ہے
جہاں بینی بھی میری اک وبا ہے
نگاہ آگہی مالک عطا کر
میرے لرزاں لبوں کی التجا ہے
وہیں ششدر حیات جاودانی
جہاں فانی جہاں کو انتہا ہے
جزیرے کھوجنے کی جستجو میں
خود اہنی زنگانی گمشدہ ہے
سنا ہے دولت دنیا سے آگے
محبت، ربط، رشتہ اور وفا ہے
مریں گے ہمبھی اپنی جسجو میں
ہمیں بھی شوق مرض لادوا ہے
More General Poetry






