کہو نا ان کو کہ لوٹ آئیں

Poet: رینا مغل By: Rina Mughal, Gujranwala

جو خواب آنکھوں سے روٹھ گئے ہیں
جانے کس دیس چلے گئے ہیں
سُونی آنکھیں۔ ویران پلکیں
بے چین ہو کے رستہ دیکھیں
بدلے گا منظر، کُھلیں گی راہیں
چُھڑا کے دامن، پھیلائے بانہیں
کہو نا اُن کو کہ لوٹ آئیں
کریں نہ تنہا۔ یوں نہ ستائیں
اب تو دن بھی طویل تر ہیں
راتیں تو ٹہری ہی مختصر ہیں
کہاں تک دل کو ہم بہلائیں
کہو نا ان کو کہ لوٹ آئیں

Rate it:
Views: 637
13 Jul, 2016