کیا خبر جانے خدا
Poet: UA By: UA, Lahoreچلتے چلتے دیر تک چلتے ہی رہنا اور پھر
پیچھے مڑ کے دیکھنا اور دیکھ کر یہ سوچنا
کون ہے جو چپکے چپکے میرے پیچھے آگیا
میرا اس کو دیکھنا اور اسکا مجھ سے بھاگنا
یہ عجب قصہ ہوا مجھ کو پریشان کر گیا
کون ہے جو میرے جیون کو ہراساں کر گیا
ہم اسے کچھ کہہ نہ پائے اس نے بھی کچھ نہ کہا
پھر نہ جانے کیوں لگا کچھ کہہ دیا کچھ سن لیا
میں معلق ہوگئی نہ آر کی نہ پار کی
اپنے جیون کی کہانی جیت کی نہ ہار کی
کچھ بھی نہ پایا مگر پھر بھی مجھے ایسا لگا
میری دسترس میں جیسے آگئے دونوں جہاں
خواب ہے میرا جنون تعبیر ہے میری وفا
اور اس سے آگے کیا ہے کیا خبر جانے خدا
More General Poetry






