آس کا
چکر کھاتا
گھوم کے
مڑ کر
واپس آتا
عمر گنواتا
لمبا رستہ
اس سے بہتر
ناامیدی کا
تاریک گھنیرا جنگل
کھوج میں ڈوب کے
سیدھا روشن راستہ پانا اچھا
چکر کھاتی گھوم کے واپس آتی سڑکوں پر چلنے سے
جنگل میں کھوجانا اچھا
آشاؤں کی پھولوں بھری پگڈنڈی پر چلتے رہنے سے
پتھر کانٹوں والی راہ بنانا اچھا