کیا کروں میں اداس رہتا ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreکیا کروں میں اداس رہتا ہوں
رنج کے آس پاس رہتا ہوں
چاہتا ہوں کہ مسکراؤں بہت
میں اپنے آپ کو ہنساؤں بہت
بھول جاؤن جہاں کے سارے غم
آنکھ میں نہ رہے غموں کا نم
کیا کروں میرا بس نہیں چلتا
غم کا سایا ڈھلے نہیں ڈھلتا
مبتلا حسر و یاس رہتا ہوں
میں بہت ہی اداس رہتا ہوں
رنج کے آس پاس رہتا ہوں
کیا کروں میں اداس رہتا ہوں
More General Poetry






