کیسی جیت ہار ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreجیسا دیکھا
جیسا سمجھا
ویسا ہم نے لکھ دیا
جیسا دیکھا
جیسا سمجھا
ویسا تم نے لکھدیا
اپنی اپنی ذہنی اپچ
اپنا اپنا معیار ہے
اپنا اپنا طرز فکر
اپنا اپنا اظہار ہے
کسی کو ناپسند ہے
کسی کو خوشگوار ہے
پھر کیسی تکرار ہے
پھر کیسی جیت ہار ہے
جیسا دیکھا
جیسا سمجھا
ویسا ہم نے لکھ دیا
جیسا دیکھا
جیسا سمجھا
ویسا تم نے لکھدیا
More General Poetry






