ہنستی ہے زندگی
مسکراتیں ہیں آنکھیں
روتی ہے زندگی
جلتی ہیں سانسیں
ہارتی ہے زندگی
ٹوٹتی ہیں ذاتیں
جگمگاتی ہے ستارے کی طرح زندگی
رات بن جاتیں ہیں پل میں ساری خوشیاں
موج در موج بن کہ بہتی ہے زندگی
لکیریں سمندر بن کر چلتی ہے زندگی
نہیں ہے لمبا سفر چھوٹی سی کہانی ہے
زندگی پھر بھی فریاد کر کر کے
اشکوں سے مانگتے ھیں زندگی
کیسی ہے یہ زندگی
صرف موت کا ساتھی ہے زندگی
محبت سے نہیں گذرتی
نفرت سے گذر جاتی ہے زندگی
پلکوں پر آنسو کی طرح لگتی ہے زندگی
آنسو پلک جھبکتے گر جاتا ہے
پلک جھبکتے گذر جاتی ہے زندگی
کھلاڈی کا کھیل لگتی ہے زندگی
ایک پھول سی لگتی ہے زندگی
مصروف بہت رہتی ہے زندگی
مصروفیت میں گذر جاتی ہے زندگی
یا رب
کیسا الجھا سا تحفہ ہے زندگی
سلجھاتے سلجھاتے کٹ جاتی ہے زندگی
کیسی کشمکش ہے زندگی.