Add Poetry

کیسے بھول پائے گی

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنے جیون ساتھی کو
کیسے بھول پائے گی
زندگی بھر جسکی یاد
پل پل اسے رلائے گی
بیاہی تو گئی ہے
وہ ایک بار پھر سے
لیکن کیا بیاہ سے
دوسرے نکاح سے
وہ پہلے کے جیسی
ساری خوشیاں پائے گی
آسودہ رہ پائے گی
اس کو بھول پائے گی
درد مند دل رکھنے والا
چاہنے والا محبت کرنیوالا
دل و جان سے چاہنے والا
وہ جو اس کے پانچ بچوں کا باپ تھا
جِسے ایک ہی جھٹکے میں
دہشت گردی کھا گئی
اپنے جیون ساتھی کو
کیسے بھول پائے گی
زندگی بھر جسکی یاد
پل پل اسے رلائے گی

Rate it:
Views: 361
13 Feb, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets