کیسے زندہ ہوں اس زمانے میں
Text size
کیسے زندہ ہوں اس زمانے میں
خامشی ہے نگار خانے میں
دل کے موتی کو چور کر ڈالا
غم کا تحفہ ملا خزانے میں
شہرِ جاناں سے دوستی نہ رہے
آج حسرت ہے دل دوانے میں
ایک ہم کو نہ مل سکی جنت
تیری قدرت کے کارخانے میں
میں نے اپنی گزار دی ہے حیات
عشق صاحب کے آستانے میں
ساری دنیا یہ میرا گھر ہے اگر
کیا قباحت ہے دل لگانے میں
عشقِ کربل ہے روشنی وشمہ
عزمِ شبیر ہے فسانے میں