کیونکہ

Poet: UA By: UA, Lahore

ڈوبتے ڈوبتے اک ناؤ بچالی کیونکہ
آپ سیراب ہوا تشنہ سوالی کیونکہ

مجھ سے اب کوئی تقاضہ کوئی سوال نہیں
میرا دامن تہی میں ہو گیا خالی کیونکہ

انہیں حیران نگاہوں سے سبھی دیکھ رہے
دینے والے جو بنے ہاتھ سوالی کیونکہ

کسی کے حسن نے سیراب کر دیا عظمٰی
کوئی پیکر جو ہوا اتنا مثالی کیونکہ

Rate it:
Views: 441
20 Nov, 2008