کیوں ماند پڑ رہی ہے مسلم تیری تابانی
تو ہی تو اس جہاں کی عظمت کی ہے نشانی
تیرے رعب و دبدبے کی کیا کہوں کہانی
حیرت میں گم تھی رھتی مخلوق آسمانی
یہی سوچ سوچ کر میں ہوتا ہوں پانی پانی
نہ کسی کا پاسباں تو ، نہ ہی اپنی پاسبانی
رہ رہ کے بڑھتی جائے اب تو مری حجالت
دیکھ دیکھ کر یہ ، تیرا طرز زندگانی
تو ازل سے معتبر تھا ، تو ازل سے معتبر ہے
افسوس ہائے تو نے اپنی قدر نہ جانی
بے رنگ ،بے سرور ، گداز سے ہے خالی
ہوئی کفر سے بھی بدتر ، تیری یہ مسلمانی