گئی اٹھکیلیاں کرتی مجھے کہہ کر سحر “جھوٹا“
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillیہاں ہر اک ادا جھوٹی،یہاں ہر اک سحر جھوٹا
متاع خشت کے طالب ترا ذوق نظر جھوٹآ
فقط صدق عمل ساقی ہمیشہ ساتھ رہتا ہے
جو ٹوٹے سانس تو چھوٹے سبھی رخت سفر جھوٹا
سفر سے تنگ آ کے لو چکوریں چیخ ہی اٹھیں
خلا جھوٹی،فضا جھوٹی،کرن جھوٹی،قمر جھوٹا
گرے پروانے کے لاشے سے اک آواز آتی ہے
یہ ساری روشنی جھوٹی،لگن سچی،شرر جھوٹا
کسی آتی خزاں کے خوف سے صحن گلستاں میں
ہراساں تتلیوں نے لکھا ہے ہر پھول پر “ جھوٹا“
جگایا علم کو کہہ کر کسی دیوانے عاشق نے
محبت سے ہے جو خالی تو تیرا ہر ہنر جھوٹا
ہوا سے کل صبح کہہ دی جو دل کی داستاں میں نے
گئی اٹھکیلیاں کرتی مجھے کہہ کر سحر “جھوٹا“
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad