کوئی پوری نیند سو نہ سکے
کسی کی نیند پوری ہو نہ سکے
آنکھوں میں جب نیند آنے لگے
بجلی دوبارہ سے جانے لگے
ایسے میں اب کوئی کیا کرے
بجلی نہ جائے یہ دعا کرے
پنکھے کی بھی ہوا ہے گرم
ٹینکی کا پانی بھی گرما گرم
کہے کوئی کیا اب ستم ہے ستم
گرمی کا موسم ہے گرمی کا موسم