گر تو بہ وفا ہوتا تو سب چل رہا ہوتا
Poet: sarfaraz khan By: sarfaraz khan, mumbaiگر تو بہ وفا ہوتا تو سب چل رہا ہوتا
اس چمن میں اک غنچہ پل رہا ہوتا
ترے تبسم کی حسین شاد مانی سے
میرا غم زدہ دل بھی مچل رہا ہوتا
بے موسم نہ آتے اشک باراں بھی
بے وفا گر ترا آج نہ کل رہا ہوتا
اگر میں دشمن ہوتا تری الفت کا
تو دست صحرا میں نہ جل رہا ہوتا
میں لکھ دیتا افسانہ نا کام محبت کا
گر تو بھی مرے عشق میں جل رہا ہوتا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad