وہ چاہتے ہیں جن کو گو کہ وہ ہم نہیں
اس بات پہ بھی ہم کو کچھ خاص غم نہیں
وہ جن پہ مہرباں ہوئے گو کہ وہ ہم نہیں
اپنا مزاج ان سے برہم نہیں، برہم نہیں
وہ جن کے روبرو ہیں گو کہ وہ ہم نہیں
آنکھیں ہماری ہیں کہ اس پہ بھی نم نہیں
جن کی انہیں حسرت ہے گو کہ وہ ہم نہیں
حسرت ہماری ان کے لئے پھر بھی کم نہیں
عظمٰی وہ جن کے ہو چکے گو کہ وہ ہم نہیں
ہیں آج بھی وہ اپنے ہی کہ جن کے ہم نہیں