گُونچ

Poet: Parveen Shakir By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

اونچے پہاڑوں میں گُم ہوتی پگڈنڈی پر
کھڑا ہوا ننھا چرواہا
بکری کے بچے کو پِھسلتے دیکھ کر
کچھ اس طرح ہنسا ہے
وادی کی ہر درز سے جھرنے پُھوٹ رہے ہیں

Rate it:
Views: 563
19 Jul, 2009