کیوں درد کی لہریں اٹھتی ہیں
کیوں سمندر شور مچاتا ہے
کیوں دامن میرا بھیگا ہے
کیوں آنکھ سے پانی آتا ہے
اے درد کی لہرو تھم جاؤ
میرےاندر انساں سوتا ہے
جس رات کو تم گاتی ہو
اس رات کو یہ روتا ہے
اس رات تمہاری جانب سے
اک درد کا ریلہ آتا ہے
میں کیسے جیوں اور کیسے مروں
یہ درد مجھے تڑپاتا ہے
یہ فقط دن کی بات نہیں
میں راتوں میں سوچا کرتا ہوں
جس رات کو تم سو جاتی ہو
اس رات میں آہیں بھرتا ہوں
میں گرد مسافت ہی سہی
پر سنگ قدموں کے چلتا ہوں
اے درد کی لہرو سن جاؤ
میں عشق کی ناؤ رکھتا ہوں
تم لاکھ ڈبونا چاہو گی
پر میں ذات کٹاؤ رکھتا ہوں
اے درد کی لہرو دیکھو تم
میں بھی گھاؤ رکھتا ہوں
میں بھی گھاؤ رکھتا ہوں