گھائل ہوگیا میں تو اُن کے تیر نظر سے
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAگھائل ہوگیا مَیں تو اُن کے تیر نظر سے
خود واقف نہیں وُہ اپنی نگاہوں کے اثر سے
نہ جان پاتے وُہ بھی اِس راز کو تازیست
پڑتا نہ واسطہ جو اُنہیں کسی برباد نظر سے
بن ٹھن کے بیٹھے ہیں آئینے کے سامنے
اور دیکھ رہے ہیں کسی کو مخمور نظر سے
میرا دم نکل نہ جائے، آج خوشی کے مارے
دیکھ رہے ہیں وُہ مجھے، مانوس نظر سے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad