Add Poetry

گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے

Poet: UA By: UA, Lahore

ننھے منے پیارے پیارے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے

ان کے دم سے گھر کی رونق ان کے دم سے رحمت
جس گھر میں ہوں چھوٹے بچے اس گھر میں ہو برکت
ان کے دم سے خوشیاں ہیں ان کے دم سے راحت
بچے نہ ہوں گھر میں تو کس کام کی خالی دولت ہے
گھر بھر کے ہیں راج دلارے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے

سندر سندر من موہنے معصوم نگاہوں والے
ضدی بچوں کی ضد کے بھی ہیں انداز نرالے
جانتا ہے وہ جس نے بچے لاڈ پیار سے پالے
دل کے نازک ہوتے ہیں یہ بچے بھولے بھالے
چندا ماما سے بھی پیارے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے

آنکھوں میں شرارت ان کی ہونٹوں پہ مسکانیں
گھر والوں کو بھاتی ہے ان کی یہ عادت جانیں
اپنے من کی سنتے ہیں یہ کسی کی بات نہ مانیں
منواتے ہیں اپنی ہر بات ہم مانیں یا نہ مانیں
واہ واہ واہ واہ واہ رے واہ رے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کے ہیں راج دلارے چھوٹے چھوٹے بچے

پھولوں جیسے نرم و نازک رنگوں سے رنگیں
والدین کو لگتے ہیں یہ ہر شے سے حسین
شفقت سے چومیں جب ان کا چہرہ اور جبین
خوشی سے ہو جاتے ہیں بچے اور بھی حسین
ہوں تمہارے یا ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے

ننھے منے پیارے پیارے چھوٹے چھوٹے بچے
گھر بھر کی آنکھوں کے تارے چھوٹے چھوٹے بچے
 
Rate it:
Views: 657
02 Jan, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets