Add Poetry

ہر زندگی ہے ایک داستان ۔۔میری جان

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اس دیدہ ء تر پہ نہ ہو حیران میری جان
ہر آدمی ہے اب تو پریشان میری جان

بارود کے دھویں میں چھپے جاتے ہیں منظر
ہر زندگی ہے ایک داستان میری جان

میں آب پہ لکھی ہوئی اک سر گزشت ہوں
کیوں ڈھونڈ رہے ہو میرا عنوان میری جان

تہذیب کے پردے میں چھپی ہے حیوانیت
ہر چیز سے ارزاں ہے یہاں جان ۔۔۔میری جان
اک صبح خوشگوار جنم لے گی وہاں سے

ٹوٹے گی جہاں جا کے میری تان۔۔میری جان
دعوی تو نہیں ہے مجھے فردوس بریں کا

ہاں ڈھونڈ رہا ہوں تیرا امکان میری جان
اپنی ہی پڑی ہے یہاں ہر ایک نفس کو

یہ زیست ہے یا حشر کا میدان میری جان؟
مردار کو مل جاتا ہے آئین کا درجہ

بن جاتے ہیں کرگس جہاں سلطان میری جان
کیوں پر پھیلائے بیٹھی ہے پھر سے یزیدیت

کربل میں آ گیا کوئی مہمان ۔۔۔میری جان؟
وہ راستہ اوروں کو بھلا کیسے بتائے؟

جو کھو چکا ہو اپنی ہی پہچان میری جان
مایوس نہیں رحمت یزداں سے کبھی میں
رکھے گا سروں پر وہ سائبان میری جان

Rate it:
Views: 547
07 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets