ہر صبح زندہ ہوا کرتا ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreہر صبح زندہ ہوا کرتا ہوں
اک نئی راہ سے گزرتا ہوں
رات آتی ہے مار دیتی ہے
راستے سارے بھلا دیتی ہے
پھر سے تیار صبح کرتی ہے
پھر سے بیدار صبح کرتی ہے
راستے سارے بھلا دیتی ہے
پھر سے شب آ کے سلا دیتی ہے
جاگنے سونے کے بہانے میں
جینے مرنے کے اس فسانے میں
کتنی راہوں سے میں گزرتا ہوں
کتنی راہوں پہ سفر کرتا ہوں
اتنی راہوں پہ سفر کر کے بھی
ایک ہی راستے پہ چلتا ہوں
رات آتی ہے مار دیتی ہے
ہر صبح زندہ ہوا کرتا ہوں
پھر سے شب آ کے سلا دیتی ہے
راستے سارے بھلا دیتی ہے
پھر سے بیدار صبح کرتی ہے
پھر سے تیار صبح کرتی ہے
ہر صبح زندہ ہوا کرتا ہوں
ہر صبح زندہ ہوا کرتا ہوں
More General Poetry






