Add Poetry

ہر کام ادھورا رہتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہر کام ادھورا رہتا ہے
ہم جیسے ادھورے لوگوں کا

سر ہوگا تو ساز نہیں
اور ساز ہو تو آواز نہیں

دل ہوگا تو کوئی راز نہیں
اور راز ہو تو ہمراز نہیں

ہمراز کہیں مل جائے تو
پھر کہنے کا انداز نہیں

دل سوچتا ہے اور کہتا ہے
ہر کام ادھورا رہتا ہے

تم جیسے ادھورے لوگوں کا
ہم جیسے ادھورے لوگوں کا

Rate it:
Views: 479
11 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets