١٢ ستمبر کو جو المناک حادثہ ہوا
ایک فیکٹری میں آگ کا سنگیں واقعہ ہوا
انسانوں کی سوختہ جانوں کا تھا دھواں
پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا
ہر گھر میں سوگ اور ماتم کا تھا سماں
ہر ایک کی آنکھوں میں اشک تھا رواں
کیا خوفناک اور المناک وہ منظر تھا آگ کا
بلڈینگ کے ہر طرف سےشعلہ بھڑک رہا تھا
لاشوں کے ڈھیر پر عزیزوں کا ایک ہجوم تھا
اپنے اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں تھا
کوئی یتیم کوئی بے آسرا اور کوئی بے سہارا
تھوڑی سی دیر میں کیا کچھ نہیں ہوا تھا
ٹی وی چینل یہ منظر بار بار دکھا رہا تھا
یہ منظر دیکھ کر میرا دل بھی گھبرا رہا تھا
آخر یہ بے حسی کب تک رہے گی جاری
کچھ تو خدارا سوچو انسانیت کی بہتری
یہ پارلیمنٹ یہ اسمبلیاں کس مرض کی ہے دوا
انسانیت سسک رہی ہے کچھ ایسی چلی ہے ہوا
سب کو اپنی ہی فکر ہے اس ملک کی نہیں
سب ادارے ٹوٹ پھوٹ چکے بڑوں کو اس کی فکرنہیں