ہر طرف لٹکے ہوۓ چہروں پہ کتبے دِیکھنا
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKہر طرف لٹکے ہوۓ چہروں پہ کتبے دِیکھنا
میری قسمت آندھیوں کے صرف رستے دیکھنا
جنِ کی خاطر بن گیا ہے میرا چہرہ اِشتہار
پوُرے کب ہوں قربتوں کے وہ تقاضے دیکھنا
پھول بن کر راستے میں آپ کے بچھ جاؤں گی
ایک دن میری گلی سے بھی گذر کے دیکھنا
ہر طرف پھیلے گی اب خوشبو مرِے افکار کی
چار سوُ ہوں گے مِرے خوابوں کے چرچے دیکھنا
آندھیاں جب ہر طرف محشر بپا کر جائیں گی
چار سوُ تن جائیں گے ہجرت کے خیمے دیکھنا
کھل گئے ہیں کس قدر پھر اس میں بابِ آرزو
شہرِ دِل کے بھی ذرا رک کے خرابے دیکھنا
بھسم ہی کر کے ہی رہیں گےمیرے جسم و جان کو
اِک نہ اِک دِن یہ ترِے لفظوں کے شعلے دیکھنا
کون دیکھے گا تِری نظروں سے عذرا نازؔ کو
ایک اِک کر کے بدل جائیں گے چہرے دیکھنا
More Sad Poetry






