Add Poetry

ہمارے بعد محبت پہ یوں زوال آیا

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

ہمارے بعد محبت پہ یوں زوال آیا
وفا ،وفا نہ رہی حسن پر بھی کال آیا

کسی نے زخم اٹھاۓ نہ پھر ہماری طرح
کوئ بھی شخص ہماری نہ پھر مثال آیا

کسی کو بھی نہ میسر ہوا محبت میں
ہمارے حصے میں جو درد باکمال آیا

کہیں اسے بھی غم ہجر نے نہ گھیرا ہو
جو رات گرد ہماری لحد پہ ڈال آیا

کہ اس کے بن میں بھلا جی بھی پاؤں گا کہ نہیں
بچھڑتے وقت اسے کیوں نہ یہ خیال آیا

میں کیسے مان لوں گھر جا کے وہ بہت رویا
بچھڑ کے جس کی جبیں پر نہ کچھ ملال آیا

کوئ تو ہو گی مراسم کے ٹوٹنے کی وجہ
ہر ایک شخص کا ہم کو یہی سوال آیا

کچھ اس طرح سے بھی کھاتے رہے ہیں ہم دھوکے
زمانہ روز بدل کر نئ جو چال آیا

ہماری عمر ہی گزری ہے ہجر میں باقرؔ
وصال یار کا پھر سے نہ کوئ سال آیا
 

Rate it:
Views: 383
13 May, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets