Add Poetry

ہمیں بہاروں سے کیا سروکار ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں بہاروں سے کیا سروکار ہے
ہم تو خزاں کی پیداوار ہیں
بہار آتی ہے
آ کے چلی جاتی ہے
پھول کِھلتے ہیں
کِھل کے مرجھا جاتے ہیں
کلیوں کو دیکھ کر
بھنورے منڈلاتے ہیں
تتلیلوں کے پر
پھولوں کے رنگ چراتے ہیں
روپ رنگ نِکھرتے ہیں
بہار کے آنے کی نوید سناتے ہیں
پرندے گیت گاتے ہیں
آمدِ بہار کی خوشی
اہلِ وفا یوں مناتے ہیں
محبت کرنے والے
آمدِ بہار پر
یومِ تجدیدِ وفا مناتے ہیں
پھول دئیے جاتے ہیں
پھول لئے جاتے ہیں
پر ہمیں اِن باتوں سے
کیا سروکار ہے
ہم تو خزاں کی پیداوار ہیں
ہمیں بہاروں سے کیا سروکار ہے

Rate it:
Views: 359
13 Feb, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets