ہمیں زندگی تمام دے جاؤ

Poet: UA By: UA, Lahore

کوئی پل کوئی پہر کوئی شام دے جاؤ
کوئی دن تو ہمیں زندگی تمام دے جاؤ

مدت سے کوئی کام کوئی کاج نہ کیا
آپ آؤ اور ہمیں بھی کوئی کام دے جاؤ

کچھ دنوں سے ہم نے لکھا پڑھا نہیں
سر نامہ کوئی تو ہمارے نام دے جاؤ

جس پر عمل درآمد کرتے رہیں پیہم
ہمارے لئے ایسا کوئی پیغام دے جاؤ

عظمٰی جو ہمارے لئے سرمایہ بن جائے
انمول لازوال وہ انعام دے جاؤ

Rate it:
Views: 646
04 Apr, 2009