ہم جب سے تیرے غم خوار ہوئے ہیں
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiہم جب سے تیرے غم خوار ہوئے ہیں
تجھے دل میں بٹھانے کے سزاوار ہوئے ہیں
نہیں معلوم تھا غم عشق تجھ سے پہلے
بڑی مشکل سے اس کے آشکار ہوئے ہیں
آ کیا ہے ہمیں تجھے پانے کا شعور
ہم تو تیرے عشق میں گرفتار ہوئے ہیں
ہو گئے ہیں بلند حوصلے کہساروں جیسے
جب سے ہم تیرے طلبگار ہوئے ہیں
پھرتے ہیں اٹھائے تیرے عشق کا جنون
ہمارے دن رات بڑے خوشگوار ہوئے ہیں
More Love / Romantic Poetry






