ہم جو بات کہتے ہیں جناب بھول جاتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم جو بات کہتے ہیں جناب بھول جاتے ہیں
ہم تو یاد رکھتے ہیں پر آپ بھول جاتے ہیں

رات بھر جو خواب نظر میں سمایا رہتا ہے
رات کے گزرنے پہ وہ خواب بھول جاتے ہیں

دن کی شورشوں کا نشہ رات میں ابھرتا ہے
لیکن دن نکلتے ہی ہم رات بھول جاتے ہیں

آپ کی کہی ہوئی ہر بات یاد رکھتے ہیں
کیا وجہ ہے اپنی ہر بات بھول جاتے ہیں

عظمٰی تعجب ہے ہم کیوں تمہارے سامنے
خود میں نہیں رہتے اپنا آپ بھول جاتے ہیں
 

Rate it:
Views: 569
23 Sep, 2010