ہم دونوں کا ہیررانجھاجیسا سنگ ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamآج کل ہم دونوں کا پیررانجھاجیسا سنگ ہے
میرادل بھی اس کی محبت کا ملنگ ہے
اس کہ ایکسرےدیکھتے ہی ڈاکٹر بولا
گھبرانے کی بات نہیں دل پہ تھوڑازنگ ہے
میں اس کہ دل کی خوب بٹرنگ کرتا ہوں
اب اس کہ زنگ سےہی میری جنگ ہے
اگر میں اس کہ دل کا زنگ نہ اتار سکا
پھر تو میری ساری محنت بھنگ ہے
پوچھا جانتی ہومیں کیوں کم لکھتا ہوں
بولی میرےہاتھ کی طرح تیراقافیہ تنگ ہے
طنزومزاح کو لوگ کیوں نظراندازکرتےہیں
میری شاعری کا ایک یہ بھی رنگ ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






