ہم رہ گے ہیں آنسو بہانے کے لیے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکوئی یار نہیں ملتایاری نبھانےکے لیے
ہم رہ گئے ہیں آنسو بہانے کے لیے
زندگی میں کوئی تو مسیحاآئے گا
میری ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے کےلیے
دنیا میں کچھ ایسےلوگ بھی ملتےہیں
ایک عمر چائیے انہیں بھلانےکےلیے
پریم کہانی لکھنےسےقبل سوچ لینا
کردار بھی ضروری ہیں افسانے کےلیے
میں دن بھر اسے خفا کرتا رہتا ہوں
کئی سرپھرےیار ہوتےہیں منانےکےلیے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






