ہم نے بس ایک روشنی دیکھی

Poet: UA By: UA, Lahore

چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
ہم نے بس ایک روشنی دیکھی

ایک پر نور سا چہرہ دیکھا
نوری جلوے میں زندگی دیکھی

جھک گیا کل سراپا سجدے میں
خوب سجدے میں بندگی دیکھی

عقل کی احتیاط سے آگے
معجزہ دیکھا عاشقی دیکھی

اپنے محبوب کا جلوہ دیکھا
اپنے پیکر میں دلبری دیکھی

چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
ہم نے بس ایک روشنی دیکھی

Rate it:
Views: 371
21 Mar, 2012