ہم کسی کی برائی نہیں کرتے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMہم لوگ تو کسی کی برائی نہیں کرتے
وہ پھر بھی ہماری حوصلہ افزائی نہیں کرتے
انہیں ڈر ہےہم ان کےمقابل نہ آ جائیں
اسی لیے وہ ہماری پذیرائی نہیں کرتے
خوشیاں بانٹنا کام ہے اچھےانسانوں کا
نہ جانےکیوں لوگ یہ بھلائی نہیں کرتے
محبت کرنے والوں کا بڑا احترام کرتے ہیں
ہم کسی سے کج ادائی نہیں کرتے
جو لوگ اپنےسوا دوسروں کو کمتر سمجھیں
اس بزم میں ہم سخن آرائی نہیں کرتے
More General Poetry







