غم بھلانے کا ہنر جانتے ہیں
مسکرانے کا ہنر جانتے ہیں
روٹھ جانے سے ہم نہیں واقف
پر منانے کا ہنر جانتے ہیں
امتحاں دینے کو تیار ہیں اور
آزمانے کا ہنر جانتے ہیں
ایک تم ہی نہیں فنکار یہاں
ہم زمانے کا ہنر جانتے ہیں
ہم نہیں چاہتے عظمٰی ورنہ
ہم ہرانے کا ہنر جانتے ہیں