Add Poetry

ہولے ہولے ڈھانپ رہی ہے رات ہمیں انجانے میں

Poet: صہیب اکرام By: صہیب اکرام, لاہور

ہولے ہولے ڈھانپ رہی ہے رات ہمیں انجانے میں
لوگ بہت مصروف ہیں سارے اک دوجے کو جگانے میں

تم کیا جانو بند آنکھوں پر کیا کیا صدمے ٹوٹتے ہیں
عمر گزر جاتی ہے صاحب، خواب کا بوجھ اٹھانے میں

ورنہ خاک پہ نقش گری ہی کرتے عمر گزاری ہے
آپ آئے تو رنگوں کی بھی بات چلی ویرانے میں

یہ لمحہ جو آخر شب کی وحشت میں مجھ تک پہنچا
جانے کتنی عمر لگے گی اس لمحے کو بتانے میں

موج، ہوا، ساحل کی حیرت سے آگے بھی دنیا ہے
جیسے موتی سیپ میں، جیسے خوشبو اس کاشانے میں

اندر اندر سے اب اس کی یاد کا رستہ ڈھونڈ لیا ہے
یونہی تکلف سا رہتا تھا آنکھ کے رستے جانے میں

Rate it:
Views: 368
08 Sep, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets