Add Poetry

ہونٹوں پر مسکان ہے لیکن آ نکھیں ہیں نمناک سبھی

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

ہونٹوں پر مسکان ہے لیکن آ نکھیں ہیں نمناک سبھی
لوگ بظاہر خوش ہیں لیکن اندر سے غمناک سبھی

سوُد و زیاں کی فکر کسے ، اندیشۂ انجام کہاں ؟
دورِ اوایل عمرُ ی میں تو ہوتے ہیں بیباک سبھی

اب ہم کیوں نہ ایسا کر لیں دھرتی اوڑھ کے سو جایںٔ
غم کی بارش برساتے ہیں چاہت کے افلاک سبھی

کچی عمر کی نادانی میں سچایٔ کب دِکھتی ہے ؟
اِک دِن لیکن ہو جاتے ہیں خواب خس و خاشاک سبھی

لاکھ بچا کے رکھو دِل ، اِس سحر سے بچنا مشکل ہے
عشق سمندر میں ڈوُبے ہیں اکثر ہی تیراک سبھی

دیوانے پن میں بھی ان کا ہوش و خرد سب قایم ہے
چاہے تم نہ مانو یہ دیوانے ہیں چالاک سبھی

اِس دنیا میں ہر اِک درد کا درماں آخر ممکن ہے
وقت کا دھاگا سی دیتا ہے عذراؔ دامن چاک سبھی

Rate it:
Views: 2613
16 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets