ہو سکے تو میری حسرتوں کو شمار کرنا
Poet: Arooj Fatima ( Lucky ) By: AF (Lucky ), K.S.Aہو سکے تو میری حسرتوں کو شمار کرنا
کبھی تم بھی میری طرح مجھے پیار کرنا
جب نیند آغوش میں مسلسل بلاتی ہو
تب انتظار کہہ کر سونے سے انکار کرنا
ہر پل رہنا صرف میرے ہی خیالوں میں
لمحہ با لمحہ دل ہی دل میں اظہار کرنا
جب تمہیں معلوم ہو میں پلٹ کر نہیں آؤ گئی
تب سجدوں میں آنکھوں کو اشکبار کرنا
دل سے ُدعا آخر کیسے نکلتی ہے ؟
ٹوٹے ہوئے دل کو ُاٹھا کر فریاد یار کرنا
کبھی میں بھول جاؤں تمہیں تمہاری طرح
سنو ! پھر میری طرح مجھے یاد بے اختیار کرنا
More Sad Poetry






