کَچھ لوگ کہتے ہیں
گرمیوں کے روزے
بہت طویل ہوتے ہیں
دیر سے گزرتے ہیں
بہت سخت ہوتے ہیں
اکثر ایسا کہتے ہیں
وقت تو جیسے ٹھہر گیا
گزرتا ہی نہیں
روزہ بہت دیر سے گزرتا ہے
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
روزے تو بہت جلدی گزر گئے
آج ٢٧ رمضان ہے
قریب کی ہی بات ہے
ماہِ رمضان کا آغاز تھا
اور اب ماہِ رمضان کا
الوداعی عشرہ بھی
قریبِ اختتام ہے
روزہ جلدی گزرتا نہیں
روزے کتنی جلدی گزر گئے
کتنی جلدی گزر گئے
روزوں کے دن رات
ہے ناں عجیب بات