ہے کیا تیرا قصور اے عافیہ صدیقی

Poet: Abdul Waheed Sajid By: Abdul Waheed Ghouri, Dunya Pur, District Lodhran

ہے کیا تیرا قصور اے عافیہ صدیقی
تو ہم سے کیوں ہے دور اےعافیہ صدیقی

تیرے پاس آ تو جاؤں تیرے درد بانٹنے
لیکن میں ہوں مجبور اے عافیہ صدیقی

میرا دل یہ کہتا ہے اک دن وطن میں اپنے
تو آئے گی ضرور اے عافیہ صدیقی

پوچھے جو کوئی دوست اہمیت بتاؤں تیری
دشمن کو کیا شعور اے عافیہ صدیقی

تجھے سوچوں تو برسے ہے میری آنکھ سے پانی
ہے دل بھی غم سے چور اے عافیہ صدیقی

ساجد نہ دیکھ پائے گا اب تو قسم خدا کی
چہرہ تیرا بے نور اے عافیہ صدیقی

Rate it:
Views: 394
14 Feb, 2010