یادوں کے دریچوں سے
Poet: UA By: UA, Lahoreیادوں کے دریچوں سے ہم نے
دیکھا ہے تم کو جی بھر کے
خوابوں میں اور خیالوں میں
ہر شب میں اور اجالوں میں
دیکھا ہے تم کو جی بھر کے
یادوں کے دریچوں سے ہم نے
سورج میں چاند ستاروں میں
سارے رنگین نظاروں میں
دیکھا ہے تم کو جی بھر کے
یادوں کے دریچوں سے ہم نے
وہ کہنے کو اک لمحہ تھا
ہر لمحہ پھر وہ لمحہ تھا
جب دیکھا تم کو جی بھر کے
یادوں کے دریچوں سے ہم نے
More General Poetry






