یاد رفتہ کو پھر سے صدا دینا ھمیں اچھا لگا
Poet: حسن کیانی لیڈذ برطانیہ By: Hassan Kayani, Leeds (UK)یاد رفتہ کو پھر سے صدا دینا ھمیں اچھا لگا
گھر کے ویران راستے دیکھنا ھمیں اچھا لگا
لب ساحل پہ جب ملاح کشتی باندھنے لگا
کشتی کا دریا میں بہہ جانا ھمیں اچھا لگا
شب کو شمع روشن پر پروانے مر مٹتے گئے
انکو بچانے کیلئے دیا بجھا دینا ھمیں اچھا لگا
بچے نے اس پرندے کو پنجرے سے آزاد کر دیا
قفس سےآزاد پنچھی اڑتا ھوا ھمیں اچھا لگا
ھم نے تو محفل چھوڑ کے جانا ھی تھا مگر
ان کا بزم سے اس طرح روکنا ھمیں اچھا لگا
چار سو خنکی اور شاید احساس تنہائی بھی تھا
سرد موسم میں ان کا پلٹ آنا ھمیں اچھا لگا
کھیل میں مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
آج ان سے مات کھانا بھی ھمیں اچھا لگا
تنہائیوں سے مانوس اس قدر ھو گئے ھم
سر راہ ان کا اچانک مل جانا ھمیں اچھا لگا
حسن بچپن کو انہماک سے یاد کیا کرتا ھوں
شہر سے لوٹا تو گاؤںاور بھی ھمیں اچھا لگا
More General Poetry
ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں

MAZHAR IQBAL GONDAL
جہا ں میں قد ر دے اردو زبا ں کو تو جہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH