یاد میں دنیا اور کام

Poet: UA By: UA, Lahore

بڑے مصروف مگر ہم بڑے فارغ نکلے
جب کوئی کام کیا یاد تمھاری آئی
جب کوئی پل ملا آرام کا تم یاد آئے
ایسے کیا خاک نبھا پائیں گے ہم کار جہاں
آفریں اس پہ بھی ہر کام کئے جاتے ہیں
اپنے آپے سے کبھی تانک جھانک کر دیکھا
تمہیں اندر تمہیں باہر تمہیں ہر جا پایا
باہم جڑے رہتے ہیں سدا
یاد میں دنیا اور کام
 

Rate it:
Views: 676
23 Sep, 2008