یارب کوئی تو ہو یاں جو میرا سدا رہے
دکھ سکھ میں ساتھ میرے ہمیشہ کھڑا رہے
وقتِ جدائی یاد تو آئے گا ایک دن
وہ زخم دل کا اس کے ہمیشہ ہرا رہے
برباد وہ نہ ہو کبھی بس میری طرح یوں
خوشیوں سے دامن ان کا ہمیشہ بھرا رہے
سایہ تو اٹھ ہی چکا ہے سر سے ماں باپ کا
اللہ کرے بس ان کی ہمیشہ دعا رہے
ارشیؔ یہ جان لو کہ وہی کامیاب ہے
جس شخص کی زبان پہ شکرِ خدا رہے