یار کے انتظار میں گم ہوں
Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsiیار کے انتظار میں گم ہوں
سوچ کے میں حصار میں گم ہوں
دے گیا ہے فراقِ ہجر مجھے
بے وفا کے تو پیار میں گم ہوں
میں حسیں خوب پیار کے لمحے
رت سہانی بہار میں گم ہوں
آرہی ہے بہت ہی یاد مجھے
پیار الفت وہ مار میں گم ہوں
اب رفاقت ذرا بڑھانی ہے
کیسے ہوگا شکار میں گم ہوں
پھیلی آلودگی ہے دنیا میں
شور گرد و غبار میں گم ہوں
آنے والے حسیں ہوں گے لمحے
وقت کے انتظار میں گم ہوں
دیتا ہے بار با ر مجھ کو صدا
بچھڑے ہوئے میں یار میں گم ہوں
کچھ نہیں یاد اب رہا شہزاد
میں شرابی ہوں بار میں گم ہوں
More Love / Romantic Poetry






