Add Poetry

یا رب میرا دیس بن گیا ھے آجکل وزیرستان

Poet: purki By: m.hassan, karachi

بڑھ گیا سایا
گھٹ گیا انسان

ہر طرف اندھیرا
دیس میرا سنسان

مر گیا انسان
رہ گیا حیوان

رُل گیا انسان
پَل گیا حیوان

ایسے ماحول میں کیسے بناؤں خود کوانسان
یا رب میرا دیس بن گیا ھے آجکل وزیرستان

شکریہ میرے دوست اپنے مشورے کا
شکر ہے کوئی تو ہے یہاں بھی ہمدرد انسان

ایسا کوئی نسخہ تو بتا میرے دوست
کیسے بناؤں میں خود کو اچھا انسان

میرے دوست مت ہو تم پریشان
کڑوا سچ برداشت کرلو میری جان

منشیات سے دور رہتا ہوں
پلیزمت کہوکہ کھاؤ میٹھا پان

سُوٹا لگانے کا مشورہ دے کوئی آپکو
وہ کیسے ہوسکتا ہے ایک اچھا انسان

خود کو بناؤ اچھا انسان
زندگی کو چڑھاؤ پروان

تعلیم و ہنر سے آراستہ کرلو
سارا وقت تعلیم پر ہو قربان

ارشاد نبوی بھی کیا خوب ہے دوستو
مُعلّم اور شاگرد کے علاوہ باقی سب بے جان

مت کرو گھر والوں کو تنگ
ورنہ ہوجایئں گے یہ پریشان

خود کو جلدی سے ٹھیک کرو
تاکہ گھر والے ہوجائے حیران

در و دیوار میں بہت اداسی ہے پُرکی
کافی دنوں سے کوئی نہیں آیا مہمان

ہماری ویب پرتم نے بہت کچھ لکھا ہے پُرکی
کیا کوئی پڑھتا بھی ہے تیری یہ بے تُکی داستان


لکھ لکھ کر تم نے کونسا تیر مارا ہے
اب نہیں پڑنے والا تیری نظموں میں کوئی جان

میرا کام ہے لکھنا پڑھنا اور اپنا پیخام پہنچانا ہے
پڑھے یا نہ پڑھے کوئی فکر نہیں مجھے میری جان

تم دیوانوں کی طرح لکھو صبح و شام
یہاں کوئی نہیں پڑھنے والا تیرا دیوان

میرا پیخام وہی کچھ ہے جو میرے اللہ کا ہے
وہی کچھ لکھا ہے جو میرے نبی کا ہے فرمان

جو سب کا بھلا سوچے وہ ہے کام کے مسلمان
جو صرف اپنے لئے سوچے وہ ہے نام کےمسلمان

اس دور میں مشکل ہے سب کا بھلا سوچنا
سٹیٹ لے رہا ہے آج کل غریبوں کا امتحان

تفہیم علم و دین میں سب قومیں بازی لے گئے
تیری قوم اب تک کومے میں ہے انکوبھی جگاؤ بھائی جان

پُورک جاگو جگاؤ تحریک سب کو جگائے گا انشاءاللہ
سب کی زبان پر یہ نعرہ ہوگا پُورکستان ہی پُورکستان

Rate it:
Views: 461
11 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets